ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی:ایڈوکیٹ اجیت نائک کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار؟

ڈانڈیلی:ایڈوکیٹ اجیت نائک کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار؟

Tue, 31 Jul 2018 21:19:03    S.O. News Service

ڈانڈیلی 31؍جولائی (ایس او نیوز) پچھلے دنوں ڈانڈیلی میں سینئر وکیل اجیت نائک کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیے جانے کی خبر ملی ہے۔ حراست میں لیے جانے والے ملزم کا نام پانڈو عرف دیپک کامبلے بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ایڈوکیٹ اجیت نائک کو قتل کرنے کے بعد اندھیرے کا فائد اٹھا کر قاتل موقع سے فرار ہوگیاتھا۔ اب پتہ چلا ہے کہ شہر کے بیل روڈ پر جب پانڈو عرف دیپل کامبلے پیدل چلاجارہاتھا اس کی چال ڈھال اور چہرے مہرے پر ایک پولیس اہلکار کو شک ہوا۔اسے روک کر پوچھ تاچھ کرنے پر اس کا رویہ مشکوک نظر آیاتو پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔لیکن پولیس ذرائع نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔


Share: